سعودی عرب:جبال اللوزمیں رواں موسم سرما کی چوتھی برف باری

تبوک،جنوری ۔ سعودی عرب کے علاقے تبوک کے پہاڑوں بالخصوص جبال اللوز کی چوٹیوں نے ایک بار پھر سفید چادر اوڑھ لی۔ ان پہاڑوں پر یہ رواں سال کی چوتھی برف باری ہے۔ برف باری کے موسم کی منظر کشی کے لیے کئی فوٹو گرافر اس علاقے میں آئے اور انہوں نے برف باری کے دلنشیں مناظر اپنے کیمروں کے ذریعے عوام الناس تک پہنچائے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی جبل اللوز کی تازہ تصاویراور ویڈیوز میں پہاڑ کی چوٹیوں کو برف میں ڈھکا دیکھا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں حالیہ ایام میں بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری ہو رہی ہے۔ بارشوں۔ بارش کے موسم میں سیاح اور فوٹو گرافی کے شوقین جبال اللوز کا رخ کرتے ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ تصاویر کو مختلف ہیش ٹیگز کیساتھ پیش کیا گیا ہے۔ ان تصاویر میں جبل اللوز کی چوٹیوں کو برف سے ڈھکھا دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری طرف فوٹوگرافر محمد الشقیقی نے جبل اللوز میں پڑنے والی برف باری کی تصاویر کی بارے میں ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جبل اللوز میں برف باری کیمناظرکو اپنے کیمرے کے ذریعے دوسرے لوگوں تک پہنچایا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ مناظر کوناظرین نے بے حد پسند کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے فوٹو گرافر برف باری کے موسم سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ فوٹو گرافی کے لیے وہاں آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے زائرین اور سیاح جبل اللوز کی چوٹیوں پر آئے ہیں اور موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سیاحوں میں سعودی عرب سے باہر کے لوگ بھی شامل ہیں۔ الشقیقی کا کہنا تھا کہ یہ علاقہ 2029ء کے ایشیائی سرمائی کھیلوں کے نویں سیزن کی میزبانی کرے گا، اور آؤٹ ڈور اسکیئنگ کے مقابلوں کی وجہ سے یہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ خیال رہے کہ جبال اللوز کا علاقہ سطح سمندر سے 2600میٹر کی بلندی پر واقع ہے جہاں موسم سرما شدید ترین ہوتا ہے اور سرماں میں برف باری ہوتی ہے۔

 

Related Articles