سعودی خلا باز علی اور ریانہ 9 مئی کو خلائی مہم پر روانہ ہونگے

ریاض،اپریل۔سعودی سپیس اتھارٹی نے اس پرواز کی تاریخ منکشف کردی ہے جس میں دو سعودی خلاباز’’علی القرنی‘‘ اور ’’ریانہ برناوی‘‘ شامل ہیں۔ اتھارٹی نے بتایا کہ کمپنی ’’ایکسیم سپیس‘‘ نے پرواز کے لیے اگلے مئی کی 9 تاریخ طے کی تھی۔خلاباز علی القرنی نے کہا ہے حقیقت یہ ہے کہ ہم بین الاقوامی خلائی سٹیشن کا دورہ کرنے والے پہلے سعودی خلاباز ہیں۔ یہ سب ہماری دانشمند قیادت کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔سعودی سپیس اتھارٹی نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ سعودی خلا باز علی اور ریانہ نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے سفر کے دوران سائنسی تجربات کرنے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام مکمل کیا ہے۔خیال رہے علی القرنی اور ریانہ برناوی کے علمی کاموں میں 11 اہم سائنسی تحقیقات شامل ہیں۔ ان تحقیقات میں مائیکرو گریوٹی، انسانی ریسرچ، سیل سائنسز، اور مائیکرو گریوٹی میں مصنوعی بارش کے کام کے لیے تحقیق کے تجربات شامل ہیں۔

 

Related Articles