سعودی حکومت کی ہر طرح کے ویزے پر عمرے کی اجازت
ہیلی فیکس،اپریل۔سعودی عرب کی حکومت نے ہر طرح کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے،اب کوئی سے بھی ویزا رکھنے والے افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ کی بکنگ کے لیے تین مراحل طے کرنے ہوں گے، پہلا مرحلہ سعودی عرب میں داخلے کا ویزا حاصل کرنا، دوسرا رجسٹریشن کے وقت اس کی معیاد کو یقینی بنانا اور تیسرا ایپلی کیشن اپوائنٹمنٹ بک کرنا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق سعودی عرب کے باہر سے آنے والے زائرین کو عمرے کی ادائیگی کے لیے(Eatmarna)ایپ کے ذریعے اپوائنٹمنٹ کرانا ہوگی۔ وزارت حج اور عمرہ نے کہا کہ عمرہ اپوائنٹمنٹ بک کرنے کے زیادہ سے زیادہ 6 گھنٹے کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے کی صورت میں عمرہ کی اجازت خود بخود منسوخ ہو جائے گی، وزارت نے مزید کہا ہے کہ درخواست دہندہ کورونا وائرس سے متاثر نکلا یا کسی متاثرہ شخص سے رابطے میں رہا تو پھر عمرے کی اجازت خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔