سری لنکا کا آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پیکیج لینے سے انکار
کولمبو ،جنوری۔سری لنکا نے آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پیکیج لینے سے انکار کردیا، کولمبو حکومت کا کہنا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے چین سمیت دیگر ذرائع سے قرضے لیں گے،سری لنکا کے مرکزی بینک کیگورنر کا اجیت نیوارڈ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کوئی جادو کی چھڑی نہیں، اس کے بجائے ہم چین سے ایک اور قرض لینے کا ارادہ رکھتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے دیگر متبادل زیادہ بہتر ہیں، چین کے کیساتھ قرضہ لینے سے متعلق بات چیت اگلے مراحل میں ہے، دوسری جانب سری لنکا کی جانب سے چین سے مزید قرض لینے کے حوالے سے مذاکرات کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد امریکی گلوبل انکارپوریشن ایس اینڈ پی نے کولمبو کی انٹرنیشنل ریٹنگز کم کردی اور سری لنکا کو ایک درجے کمی کے بعد سی سی سی پلس سے نکال کر سی سی سی میں رکھ دیا ہے،ایس اینڈ پی گلوبل کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ پہلے سے کئی گنا بڑھ گیا ہے اور وہ اپنے ذر مبادلہ کے ذخائر کو بچانے میں مشکلات کا شکار ہوگا، ایس اینڈ پی نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر آئندہ 12 ماہ کے دوران سری لنکا کو اپنے وقت پر قرضوں کی ادائیگی میں تیزی سے مشکلات کا سامنا ہوگا۔