سدھارتھ شکلا کی موت کو ایک ماہ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
ممبئی،اکتوبر۔گزشتہ ماہ اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دْنیا سے رخصت ہوجانے والے بھارتی اداکار اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کی موت کو ایک ماہ ہوگیا ہے۔بھارت سمیت پاکستان میں بھی اس وقت مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے پینل پر سدھارتھ شکلا کا نام سرِفہرست ہے۔مداح سدھارتھ شکلا کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اداکار کو یاد کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ایک صارف نے سدھارتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ابھی تک سدھارتھ کی موت پر یقین نہیں آرہا ہے، ایسا لگ رہا ہے وقت رْک سا گیا ہے۔‘اکشے نامی صارف نے کہا کہ ’ایک ماہ ہوگیا ہے، 2 ستمبر سیاہ ترین دن تھا۔‘شلپا نامی صارف نے سدھارتھ شکلا اور اْن کی گرل فرینڈ شہناز گِل کی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک ماہ گْزرنے کے باوجود بھی ہمیں حقیقت پر یقین نہیں آرہا ہے۔‘صارف نے لکھا کہ ’سدھارتھ ایک چمکتے ہوئے ستارے تھے اور ہم اْن سے ہمیشہ محبت کریں گے۔‘ایک صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں اچھی طرح سے سو نہیں سکتا، میں مناسب طریقے سے نہیں کھا سکتا، میں کسی کے ساتھ بات نہیں کر سکتا ہوں۔‘صارف نے لکھا کہ ’زندگی اب پہلے جیسے نہیں رہی ہے، میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں تمہیں یاد کرتا ہوں۔‘خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سدھارتھ شکلا کی ممبئی میں اپنے گھر میں اس وقت موت واقع ہوگئی تھی جب وہ سورہے تھے، جبکہ اہلِ خانہ نے ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی تھی۔سدھارتھ رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 میں بطور امیدوار شامل ہوئے اور انہوں نے یہ شو بھی جیتا، لیکن اس کے بعد وہ سیزن 14 میں بطور ‘طوفانی سینئر’ شامل ہوئے۔یاد رہے کہ رواں برس میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ بگ باس کے سیزن 13 میں پہلی بار ملاقات کرنے والی جوڑی شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا نے گزشتہ سال دسمبر میں شادی کرلی ہے تاہم اْنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کو میڈیا سے چْھپا کر رکھا ہے تاکہ دونوں اداکار کیریئر پر توجہ دے سکیں۔شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔