ساؤتھ انڈین فلم کے جی ایف کا ریکارڈ کس نے توڑا؟
ممبئی،اکتوبر۔ساؤتھ انڈین انڈسٹری کی فلم کے جی ایف چیپٹر 2 کو بھارتی فلم کنٹارا نے مات دے دی۔ساؤتھ انڈین فلم کے جی ایف چیپٹر 2 نے کئی ریکارڈ توڑ کر بھارت بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا جو کہ اب کرناٹک ریاست کی فلم کنٹارا نے چھین کر اپنے نام کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار رشاب شیٹی کی فلم کنٹارا اب کرناٹک میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی ہے۔فلم کنٹارا کو ہومبلے فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔کناڈا انڈسٹری کی ہی فلم کے جی ایف چیپٹر2 رواں سال 14 اپریل کو ریلیز ہوئی تھی جبکہ کنٹارا فلم 30 ستمبر کو ریلیز کی گئی ہے۔یہ دونوں فلمیں بیک وقت ہندی، تیلگو ملیالم اور تامل زبانوں میں ریلیز کی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے جی ایف چیپٹر 2 کا بجٹ ایک بلین جبکہ فلم کنٹارا کا بجٹ 180 ملین ہے۔فلم کنٹارا ایک مہینے سے بھی کم وقت میں 200 کروڑ کا بزنس کر کے کرناٹک میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی ہے۔