سال 2022ء کے لیے بل گیٹس کی اہم ترین تشویش کرونا نہیں ہے

نیویارک،دسمبر۔اگرچہ مائیکروسوفٹ کمپنی کے بانی شراکت دار بل گیٹس سال 2022ء کے حوالے سے خاصے پر امید ہیں تاہم ساتھ ہی وہ آئندہ برس میں بعض اندیشے بھی رکھتے ہیں۔بل گیٹس کو توقع ہے کہ ایک مسئلہ ہے جو آگے بڑھنے کے عمل کو سست بنا سکتا ہے یا پھر اس عمل میں کافی رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے۔ یہ مسئلہ لوگوں کا حکومتوں پر عدم اعتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ برس یعنی 2022ء میں یہ میرے لیے سب سے زیادہ باعث تشویش مسائل میں سے ایک ہے ۔امریکی نیوز نیٹ ورک CNBC کے مطابق گیٹس نے واضح کیا کہ سرکاری اداروں کو اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ اہم موضوعات میں مرکزی کردار ادا کریں جن میں ماحولیات کی تبدیلی اور وباؤں کو روکنا شامل ہے۔ تاہم اگر لوگوں نے ان حکومتی اداروں کی ہدایات ماننے سے انکار کر دیا تو پھر ایسا ممکن نہیں ہو سکے گا۔مذکورہ عدم اعتماد کرونا کی وبا ظاہر ہونے کے بعد خاص طور پر عیاں ہو گیا ہے۔ اس دوران میں کووڈ وائرس کے حوالے سے امریکا اور باقی دنیا میں غلط معلومات پھیل گئیں۔ اس کے نتیجے میں ویکسین کے تناسب میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور آخر کار وبا کے اختتام میں تاخیر ہوئی۔بل گیٹس نے اس حوالے سے کوئی حل پیش نہیں کیا جیسا کہ ان کے نزدیک مسئلے کے علاج کے حوالے سے یہ ایک یقینی مشکل ہے۔

 

Related Articles