سارہ علی خان کی نظام الدین اولیاء کی درگاہ پر حاضری اور دعا
ممبئی ،دسمبر۔سارہ علی خان بولی وڈ کی وہ اداکارہ ہیں جن کا عقیدہ ہر مذہب پرہے۔ کبھی وہ مندر، کبھی گرودوارا، کبھی مزار اور چرچ جا کر اپنی عقیدت کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ ان دنوں سارہ اپنی آنے والی فلم ’اترنگی رے‘ کی تشہیر میں کافی مصروف ہیں۔ حال ہی میں سارہ ایک بار پھر فلم کی تشہیر کے لیے دہلی پہنچی ہیں۔ اس بار ان کے ساتھ ان کے ساتھی اداکار اکشے کمار بھی پہنچے ہیں۔ دہلی پہنچ کر سارہ حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ پہنچی، جہاں انہوں نے حاضری دی اور جمعے کی رات قوالی سے لطف اندوز ہوئیں۔سارہ علی خان سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی تصاویر کے ساتھ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں، انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دو ویڈیوز شیئر کی تھیں، جن میں وہ حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ پر قوالی نائٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آ رہی تھیں۔دوسری ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھاکہ جمعہ مبارک، رنکو پہنچی ہیں حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ پر۔سارہ کو خدا سے دعا کرتے دیکھا گیا۔ سارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں دہلی میں حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ سارہ نے دو ویڈیوز شیئر کئے تھے جن میں قوال’ کن فیکن‘ اور’ اللہ ہو‘ گاتیہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سارہ نے لکھاکہ درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء پر قوالی۔ اس ویڈیو میں وہ اللہ پاک سے دعا مانگتی نظر آ رہی ہیں۔