ساتھ نبھانے کا وعدہ
شوہر بیوی کی تصویر والا تکیہ لے کر چھٹیوں پر نکل پڑا
منیلا،جولائی۔فلپائن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو ’سال کا بہترین شوہر‘ کے طور پر سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے کیونکہ اس نے اپنی بیوی کو چھٹیوں پر ساتھ رکھنے کا بہترین طریقہ ڈھونڈ نکالا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریمنڈ نے اپنی اہلیہ جونے سے وعدہ کیا تھا کہ وہ جہاں جائے گا اسے ساتھ لے کر جائے گالیکن جونے پیشے کے لحاظ سے ماڈل ہیں جو انتہائی مصروف رہتی ہیں۔تاہم دونوں نے چھٹیاں پلان کیں لیکن جونے کو اچانک کام آن پڑا جس کی وجہ سے وہ ریمنڈ کے ساتھ نہ جاسکی اور اپنے شوہر کو اکیلے جانے کا کہا۔ریمنڈ نے اپنی اہلیہ کی شکل والا تکیہ لیا اور چھٹیوں پر نکل پڑا ، ساتھ ہی اس نے تکیے کے ہمراہ ڈھیروں تصاویر لیں اور اسے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جس کے بعد وہ وائرل ہوگئیں۔ریمنڈ جہاں جہاں جاتا رہا اس نے موقع کی مناسبت سے اہلیہ کی شکل والے تکیے کے ہمراہ تصویر لی اور ساتھ ہی وہ کیسا محسوس کررہا ہے، یہ بتاتا رہا۔