سابق سعودی انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی بن فیصل انتقال کر گئے

جدہ،جون۔سعودی شہزادہ ترکی بن فیصل بن ترکی جدہ میں انتقال کر گئے۔سعودی شاہی دیوان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق شہزادہ ترکی بن فیصل بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی آل سعود کی نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی جائے گی۔مرحوم سعودی عرب کے فرمانروا شاہ فیصل کے صاحبزادے تھے۔ انہوں نے سعودی حکومت میں اہم ذمہ داریاں نبھائی جن میں برطانیہ اور امریکا میں بطور سفیر کی ذمہ داری بھی شامل تھی۔ اس کے علاوہ شہزادہ ترکی 1979 سے 2001 تک سعودی عرب کی انٹیلی جنس ایجنسی ‘جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ’ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

 

Related Articles