سابق امریکی نائب صدر کا دورۂ فلسطین، اسرائیلی قیادت سے ملاقاتیں

الخلیل ،مارچ۔مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سابق امریکی نائب صدر مائیکل رچرڈ پینس نے قابض اسرائیلی فوج کی حفاظت میں الخلیل کی ابراہیمی مسجد کا دورہ کیا۔اسرائیلی غاصب ریاست اور اس کے آبادکاری منصوبوں کی بھرپور حمایت میں پیش پیش پینس کے ساتھ متعدد آباد کار صہیونی رہنما بھی تھے۔پینس چند روز قبل مقبوضہ فلسطین پہنچے تھے۔ انہوں نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوک اور وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ سمیت قابض ریاست کے متعدد عہدیداروں سے ملاقات کی اور ملاقاتوں میں اسرائیل کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ دریں اثنا انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں دیوارِ براق پر حاضری دی اور مذہبی رسومات ادا کیں۔اپنے دورے کے دوران، پینس نے امریکی یہودی ارب پتی شیلڈن ایڈلسن کی اہلیہ مریم ایڈلسن سے بھی ملاقات کی، جنہیں ٹرمپ میکر کہا جاتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پینس 2024 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

 

Related Articles