زلزلہ متاثرین کی امداد پر سیاست انسانیت کی تذلیل:امیر قطر
دوحہ، مارچ ۔قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں تاخیر پر سخت تنقید کی ہے۔قطر کے امیر کا کہنا ہے کہ وہ شام میں گزشتہ ماہ آنے والے زلزلے کے متاثرین تک امداد کی فراہمی میں تاخیر سے پریشان ہیں سیاسی مقاصد کے لیے انسانی امداد کا غلط انسانیت کی تذلیل ہے۔اتوار کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس کے افتتاحی موقع پر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے شامیوں کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وہ بغیر کسی ہچکچاہٹ اور تباہ کن زلزلے سے بحالی کے لیے ترکی کی کوششوں کی حمایت کریں۔شیخ تمیم نے کہا کہ ہماری ملاقات اس وقت ہو رہی ہے جب ترکی اور شام میں ہمارے بھائی اب بھی شدید زلزلے کے اثرات سے دوچار ہیں جو کہ لاکھوں کی تعداد میں ہیں، میں برادر شامی عوام کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ انسانی المیے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے بین الاقوامی انسانی یکجہتی کے سوا ایسا کوئی راستہ نہیں ہے جس کے ذریعے ہم آج اور کل کے لیے ایک نئی، محفوظ، زیادہ منصفانہ اور زیادہ آزاد دنیا کی تعمیر کر سکیں ۔