زخمی اسٹارک کو بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی کوئی جلدی نہیں

پلیکیل، جون۔ آسٹریلیائی تیز گیند باز مشل اسٹارک ابھی بھی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ لینے کے منتظر ہیں لیکن وہ اس کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے اپنے امکانات پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ اسٹارک سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں انگلی میں انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ 32 سالہ کھلاڑی حالیہ دنوں میں ٹریننگ کے دوران پوری قوت سے باؤلنگ کرنے میں کامیاب رہے ہیں لیکن آئی سی سی کے ضابطے کے مطابق گیند باز اپنی انگلیوں پر ٹیپ کا استعمال نہیں کر سکتے۔ اس وجہ سے اسٹارک فی الحال میدان میں واپسی سے قاصر ہیں۔ جمعرات کو اسٹارک نے اپنی انگلیوں سے ٹانکے ہٹائے۔ تاہم وہ مکمل طور پر فٹ ہیں یا نہیں یہ تب پتہ چلے گا جب وہ تیسرے ون ڈے میں کھیلیں گے۔ اگر وہ نہیں کھیلتے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اب بھی پوری طرح فٹ نہیں ہیں۔ وہ پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں کم از کم چند میچ کھیلنے کے لیے پر امید ہیں لیکن واپسی کے لیے جلد بازی نہیں کرنا چاہتے تاکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں شامل ہو سکیں۔ اسٹارک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں فٹ ہوں لیکن اس کے باوجود میں میدان میں واپسی کے قابل نہیں ہوں۔ یہ بہت مایوس کن ہے۔ میں نیٹ میں اچھی باؤلنگ کر رہا ہوں۔ مجھے ٹریننگ میں ٹیپ کے ساتھ باؤلنگ کرنی پڑی۔ آئی سی سی کے ضابطے کی وجہ سے میں انگلیوں پر ٹیپ لگا کر گیندبازی نہیں کر سکتا۔ اس لیے میں نہیں کھیل رہا ہوں۔

Related Articles