ریکھا اور امیتابھ بچن کی فلم کے وہ بے باک مناظر جنہیں دیکھ کر جیا بچن نے زاروقطار رونا شروع کردیا
ممبئی،اکتوبر۔ بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن اور اداکارہ ریکھا کے مبینہ معاشقے کی افواہوں کو دہائیاں گزر چکی ہیں۔ 1970ء کی دہائی میں وہ متعدد سپرہٹ فلموں میں اکٹھے جلوہ گر ہوئے اور اسی دوران ان کے درمیان تعلق کی افواہیں بھی گردش میں رہیں۔ اس وقت امیتابھ بچن شادی شدہ تھے۔اپنے 1978ء میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں ریکھا نے اپنی اور امیتابھ بچن کی فلم ’مقدر کا سکندر‘ کے متعلق ایک چشم کشا بات بتا رکھی ہے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق مقدر کا سکندر 1978ء ہی میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں ان کے کچھ بے باک سین بھی شامل تھے۔اپنے مذکورہ انٹرویو میں ریکھا نے بتایا کہ مقدر کا سکندر کے وہ بے باک مناظر دیکھ کر امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے زاروقطار رونا شروع کر دیا تھا۔ریکھا بتاتی ہیں کہ بچن فیملی پروجیکشن روم میں مقدر کا سکندر کا ٹرائیل شو دیکھنے آئی تھی۔ریکھا نے بتایا کہ شو کے دوران جیا بچن پہلی قطار میں بیٹھی تھی، جبکہ امیتابھ بچن اس کے پیچھے دوسری قطار میں اپنے والدین کے ساتھ بیٹھے تھے۔ میں بھی پچھلی قطار میں تھی اور ہم سب جیا بچن کو واضح طور پر دیکھ سکتے تھے۔ فلم میں جب بھی میرے اور امیتابھ بچن کے رومانوی سین آتے، میں جیا بچن کی آنکھوں سے آنسو بہتے ہوئے دیکھتی۔ اس شو کے ایک ہفتہ بعد مجھے انڈسٹری کے کئی لوگوں نے بتایا کہ امیتابھ بچن اب تمہارے ساتھ کبھی کام نہیں کریں گے۔ امیتابھ بچن نے تمام پروڈیوسرز کو واضح کر دیا تھا کہ اب وہ ایسی کسی فلم میں کام نہیں کریں گے جس میں ریکھا ہو گی۔واضح رہے کہ مقدر کا سکندر کے بعد 1981ء تک امیتابھ بچن نے ریکھا کے ساتھ کام نہیں کیا تھا۔ 1981ء میں یش چوپڑا نے امیتابھ بچن، جیا بچن اور ریکھا تینوں کو فلم ’سلسلہ‘ میں ایک ساتھ کاسٹ کیا۔