ریل ہڑتال کے سبب فیملیز کو اپنے قریب تر کرسمس منانا پڑے گی، مارک ہارپر
لندن ،دسمبر۔ ٹرانسپورٹ کے وزیر ڈمارک ہارپرنے ریل ہڑتال کے سبب فیملیز کو اپنے قریب تر کرسمس منانا پڑے گی۔ مارک ہارپر نے ریل یونینوں کو تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ ریل، میری ٹائم اور ٹرانسپورٹ یونین RMT نے مطالبات کی منظوری کیلئے مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے سبب اگلے ہفتے 48۔48گھنٹے کی 2 ہڑتالیں کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ٹیلی گراف میں اپنے مضمون میں انھوں نے لکھا ہے کہ اس سال بہت سی فیملیز کے پاس کرسمس منانے کا کوئی چوائس نہیں ہوگا اور انھیں کورونا کی وبا کے بعد اس سال بھی کرسمس گھر پر ہی منانا ہوگی کیونکہRMT یونین کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کی وجہ سے اس تہوار کے موقع پر بھی مشکلات در پیش ہوں گی۔ انھوں نے لکھا ہے کہ یہ خوفناک صورت حال ناقابل گریز نہیں ہے کیونکہ RMT یونین ہڑتال کا اعلان واپس لے سکتی ہے۔ مارک ہارپر یہ بات مک لنچ کی جانب سے وزیراعظم رشی سوناک کو لکھے گئے خط کے بعد کہیں۔ مک لنچ نے وزیراعظم سے ملاقات کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ملاقات کسی پیش رفت کا بہترین ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے لیکن مارک ہارپر کا کہنا ہے کہ حکومت نے تنازعہ ختم کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کردیا ہے اور اب یہ یونین کی قیادت پر منحصر ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ تنازعہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے، ختم ہوجائے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ہم نے ریل کے کرائے بڑھائے بغیر کسی ڈیل پر پہنچنے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، اس حکومت کے ابتدائی چند ہفتوں کے دوران ہم نے یہ ظاہر کیا ہے کہ ہم یونین کے رہنمائوں سے دوبدو ملاقات کرنے، بات چیت کرنے اور تنازعے کو طے کرنے کیلئے آجروں کی جانب سے بہتر تنخواہوں کی آفر کرانے کی کوشش کی ہے۔