ریل ہڑتالوں کی حمایت پر لیبر ایم پیز کو آر ایم ٹی کی طرف سے عطیات ملے
راچڈیل،جون ۔ لیبر ممبران پارلیمنٹ جنہوں نے ریل ہڑتالوں کی حمایت کی تھی، کو آر ایم ٹی کی طرف سے عطیات ملنے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ بائیں بازو کی انجیلارینر کوحمایت نہ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پانچ معاون لیبر ایم پیز نے 2020میں آر ایم ٹی سے عطیات وصول کیے، لیبر لیڈر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہڑتالوں کو آگے نہیں جانا چاہئے لیکن دوسرے اس سے متفق نہیں ہیں، آر ایم ٹی کے پچاس ہزار کے قریب اراکین 21جون سے شروع ہونے والے تین دن کے واک آئوٹ پر جانے والے ہیں، لیبر پارٹی اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی ہڑتالوں کے بارے میں متضاد دکھائی دیتی ہے جس میں ہزاروں ریل عملہ ملک بھر کی ریل کمپنیز سے واک آؤٹ کرتا نظر آئے گا ، ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر کو کارروائی کی حمایت نہ کرنے پر غیر اصولی شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ سر کیئر اسٹارمر نے اس ہفتے کہا کہ صنعتی کارروائی کو آگے نہیں بڑھنا چاہئے لیکن شیڈو منسٹرز لیزا نینڈی اور ویس اسٹریٹنگ ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے ہڑتالوں کی حمایت کا اشارہ دیا ہے ،اب پارٹی کے بیک بینچرز نے ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر کو غیر اصولی قرار دیا ہے جب اس نے بی بی سی نیوز کاسٹ پوڈ کاسٹ کو ریل ہڑتالیں دونوں فریقوں کے لیے لوز لوز ہیں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ہڑتال کے دنوں میں ان کی ہمدردیاں ان مسافروں کے ساتھ ہوں گی جو کام پر نہیں جا سکتے یا یونین کے اراکین دھرنا دے رہے ہیں تو انہوں نے کہامجھے امید ہے کہ وہ اس مقام تک نہیں پہنچ پائیں گے ، رینر نے اپنے ورکنگ کلاس اور یونین کی جڑوں کے بارے میں بات کی ہے جس کی وجہ سے ان کی اپنی پارٹی کے اندر سے حالیہ تنقید ہوئی ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ نے اس حوالے سے بعض اہم انکشافات کیے ہیں۔ دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سیلفورڈ اور ایکلس کی ایم پی ربیکا لانگ بیلی نے 2020میں آر ایم ٹی سے عطیات وصول کیے۔رواں ہفتے اس نے ٹویٹر پر لکھا سیکڑوں اسٹیشن کے عملے کی نوکریوں میں کمی سے ہماری ریلوے کم محفوظ، محفوظ اور قابل رسائی ہو جائے گی۔ سابق شیڈو چانسلر جیرمی کوربن، جان میکڈونل نے بھی عطیات کی وصولی کی۔ ہیز اور ہارلنگٹن کے ایم پی نے اس ہفتے کے شروع میں میڈیا پر ہڑتال کرنے والے ریل کارکنوں کے لیے اپنی حمایت کا وعدہ کیا اور یہاں تک کہ وہ ان کے ساتھ پکیٹ لائن پر شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں،ایم پی ہیکنی نارتھ اور اسٹوک نیونگٹن کیڈیان ایبٹ کا ہڑتالی کارکنوں کی حمایت کرنے کا ایک طویل ٹریک ریکارڈ ہے، انہوں نیبھی عطیہ وصول کیاعطیات وصولی میں جو سٹیونز بھی شامل تھے جو کارڈف سینٹرل کی نمائندگی کرتے ہیں۔