روس ، ایران اور ترکیہ کے صدور اگلے ہفتے تہران میں ملیں گے

ماسکو،جولائی۔روس ، ایران اور ترکیہ کے صدور اگلے ہفتے تہران میں ملیں گے۔ روسی صدر ولادی میر پوتین منگل کے روز ایران کے دارالحکومت تہران پہنچیں گے۔ جہاں سہ طرفہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ جس میں تینوں ملکوں کے سربراہ شریک ہوں گے۔کریملن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ روسی صدر سہ طرح میٹنگ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ترکیہ کے صدر طیب اردوان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان ڈمیتری پیسکوف کے مطابق ولادی میر پوتین الگ سے ترکیہ کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔ایرانی قانون سازوں کا کہنا ہے کہ روسی صدر کے ساتھ تبادلہ خیال میں معاشی اور تجارتی امور ایجنڈے پر سر فہرست ہیں۔ اس ملاقات کا بنیادی نکتہ ہی دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے کا ہو گا۔ دونوں ملکوں کے سربراہوں پوتین اور ابراہیم رئیسی کی باہمی ملاقات کے دوران بھی دو طرفہ منصوبہ بندی اور تری کے امور اہم ہوں گے۔یہ بات ایرانی خبر رساں ادارے ارنا پارلیمنٹ کی اکنمک کمیٹی کے سربراہ محمد رضا پور ابراہیمی کے حوالے سے رپوررٹ کی ہے۔انہوں نے مزید کہا امریکا اور یورپ کی طرف سے یوکرین پر روسی حملے کے بعد عائد شدہ اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ماسکو کو ایران سے زیادہ تعاون مطلوب ہے۔ اتنا تعاون کے ماضی میں جس کی کبھی ضرورت نہ پڑی تھی، انہوں نے یہ بھی دو ٹوک کہا چونکہ روس ایران کا سٹریٹجک اتحادی ہے اس لیے ایران یوکرین پر روسی حملے کی مذمت نہیں کرے گا، دوسری جانف امریکی سکیورٹی ایڈوائزر جیک سلیوان نے پچھلے اتوار کو کہا تھا کہ ایران روس کو یوکرینی جنگ میں استعمال کرنے کی غرض سے دینے کے لیے سینکڑوں ڈرونز تیار کر رہا ہے ہے۔ امریکی ایڈوائزر نے بھی کہا کہ ایران روسیوں کو ڈرون کے استعمال کی تربیت دینے کا بھی اہتمام کر رہا ہے۔

Related Articles