رنویر ۔عالیہ کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی 10 فروری 2023 میں ریلیز ہوگی
ممبئی، اپریل. بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی 10 فروری 2023 کو ریلیز ہوگی۔بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر ان دنوں فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی بنا رہے ہیں۔ اس فلم میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کا اہم کردار ہے۔راکی اور رانی کی پریم کہانی کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کرن جوہر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر اور پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں رنویر سنگھ عالیہ بھٹ اور کرن جوہر کو گلے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کرن جوہر نے پوسٹ میں لکھا ’’اتنا جوش اورجذباتی جوانی، پریتم کی دھماکے دار دھن بھی ہے سنانی، گرم دھرم کا سویگ تو دیکھو! بس ہماری پسندیدہ جیا جی کی تصویر مت کھینچو۔ اب ان کی بے شمار تعریف کرنی ہے لازمی، اکلوتی شبانہ اعظمی! اور پھر گچی میں لپٹا رراکی کے روپ میں رنویر، عشق کے گھوڑے پر سوار جیسے ایک عاشق جوکی! باکس آفس کی مہارانی ہماری عالیہ رانی، کیا پھر بنے گی دلہنیا ان دس کہانی؟ ان سب کا کریں آپ انتظار، ہم جلد ہی آرہے ہیں آپ کا عشق والا لو جیتنے ۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی 10 فروری 2023‘‘ْ۔واضح ر ہے کہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں رنویر سنگھ راکی اور عالیہ بھٹ رانی کے مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی میں رنویر اور عالیہ کے علاوہ دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔