رندھیر کپور بھتیجے رنبیر کپور کی شادی سے لاعلم

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کے معروف اداکار رندھیر کپور نے اپنے بھتیجے، اداکار رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ اخبار ہندوستان ٹائمز نے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تصدیق کرنے کے لیے رنبیر کپور کے انکل، اداکار رندھیر کپورسے رابطہ کیا تو اْنہوں نے رنبیر اور عالیہ کی شادی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کردیا۔اْنہوں نے کہا کہ’وہ ابھی ممبئی میں نہیں ہیں اوراْنہوں نے اس شادی کے بارے میں کچھ نہیں سنا ہےاْنہوں نے مزید کہا کہ’اگر اتنی بڑی شادی ہمارے گھر ہو رہی ہوتی تو کوئی نہ کوئی اْنہیں کال کر کیضرور اطلاع دیتا‘۔خیال رہے کہ کچھ میڈیا رپورٹس نے تصدیق کردی ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جن کی شادی کا مداحوں کو کافی عرصے سے بہت بے صبری سے انتظار تھا، بالآخر رواں ماہ کیوسط میں ہوگی۔ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی ممبئی میں ہی ہوگی۔

 

Related Articles