رجنی کانتھ نے اکشے کمار کو پیچھے چھوڑ دیا
ممبئی ،نومبر۔ جنوبی ہندوستان کے سب سے بڑے سپر سٹار رجنی کانتھ نے بالی ووڈ سپر سٹار اکشے کمار کو پیچھے چھوڑ دیا۔رجنی کانتھ کی فلم “اناتھے” اور اکشے کمار کی “سوریا ونشی” 10 روز قبل ایک ہی دن ریلیز ہوئی تھی۔ کورونا کی وبا کے بعد یہ انڈین سینما کی دو بڑی فلمیں ہیں جو طویل انتظار کے بعد ریلیز ہوئی ہیں۔ رجنی کانتھ کی فلم کو ناقدین کی جانب سے اچھے ریویوز نہیں دیے گئے لیکن اس کے باوجود اس نے باکس آفس پر بہت اچھا بزنس کیا اور صرف 10 روز میں ہی 200 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے بلاک بسٹر فلم بن گئی۔ فلم اناتھے اب تک 217 کروڑ 63 لاکھ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔دوسری جانب بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم سوریا ونشی بھی اناتھے کے ساتھ ہی ریلیز ہوئی تھی اور اس نے بھی باکس آفس پر اپنی کامیابی کا لوہا منوایا ہے۔ اکشے کمار کی یہ فلم اب تک 151 کروڑ 23 لاکھ روپے کی کمائی کرچکی ہے اور ناقدین کو امید ہے کہ یہ جلد ہی 200 کروڑ کے کلب میں شامل ہوجائے گی۔