رتیش نے کئی بار شادی سے انکار کیا تھا: راکھی کا اعتراف
ممبئی،فروری۔بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے شادی کے حوالے سے سابق شوہر رتیش سے متعلق ایک اور انکشاف کیا ہے۔انسٹاگرام پر راکھی ساونت کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ہاتھوں پر پہلی بار مہندی لگانے کے بیان پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سناتے دیکھا گیا۔راکھی کو بگ باس کے سیزن 15 کی کنٹسٹنٹ گلوکارہ افسانہ کی شادی میں لگائی جانے والی مہندی پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا جس سے متعلق راکھی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے مہندی پہلی بار افسانہ کی شادی میں لگوائی ہے۔بعد ازاں سوشل میڈیا پر راکھی کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان پر تنقید کی جانے لگی کہ انہوں نے مہندی پہلی بار نہیں لگوائی جس پر اب راکھی نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔راکھی نے کہا کہ کسی نے میری شادی اور اب افسانہ کی مہندی کے ویڈیوز کو ملاجلا کر پیش کیا تاکہ لوگوں کو بھڑکایا جاسکے، اس سے قبل اپنی شادی پر مہندی لگاچکی ہوں لیکن میں ان لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ دل سے مہندی افسانہ کی شادی پر لگائی جانے والی مہندی کوکہتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل میں نے تب رو رو کر مہندی لگائی تھی جب رتیش مجھ سے شادی کرنے آرہا تھا کیوں کہ رتیش نے ایک نہیں کئی بار شادی کے لیے آنے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث اس مہندی میں میرے آنسو بھی شامل ہوگئے تھے لہٰذا ایسی مہندی کو مہندی لگانا نہیں کہتے۔راکھی نے ویڈیو میں خود پر تنقید کرنے والوں کو کو تھپڑ مارنے کی وارننگ دی۔ خیال رہے کہ کئی روز سے راکھی اور رتیش کے حوالے سے خبریں سرگرم تھیں کہ دونوں کا ازدواجی تعلق مسائل کا شکار ہے اور وہ اب ساتھ نہیں جس کے بعد راکھی نے خود چند روز قبل شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کی۔