رتیش دیش مکھ نے صحافی سے معافی مانگ لی
ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ اسٹار اداکار رتیش دیش مکھ نے اپنی ٹیم کی بدتمیزی پر صحافی سے معافی مانگ لی۔رتیش دیش مکھ جو اپنی میراٹھی فلم کے پروموشن کیلیے ممبئی میں موجود ہیں، وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ کولاپور میں واقع ٹیمپل گئے۔اس موقع پر صحافی نے رتیش دیش مکھ کو بتایا کہ اْس کی پی آر ٹیم نے ہوٹل میں ہم سے بدتمیزی کی، جس پر اداکار نے فوری طور پر معافی مانگ لی۔انہوں نے کہا کہ ہماری شادی کو 11 سال ہوگئے ہیں، ہم اس ٹیمپل کے درشن کیلیے نہیں آسکے تھے، آج اْسی سلسلے میں آئے ہیں، یہاں پر فلم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوگی۔صحافی نے جب اداکار کو بتایا کہ ہوٹل میں اْن کی ٹیم نے میڈیا سے بدتمیزی کی، اس پر رتیش دیش مکھ نے کہا کہ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو میں معذرت خواہ ہوں۔انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ہم نے میڈیا کے ساتھ کوئی بھی ملاقات طے نہیں کی تھی۔ رتیش دیش مکھ نے اپنی میراٹھی فلم کا ٹریلر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے۔