راکھی نے شیرلن سے معافی مانگ لی، شیرلن کا راکھی کو عادل کو چھوڑنے کا مشورہ

ممبئی،فروری۔بھارتی ڈانسر و ماڈل راکھی ساونت نے بالی وڈ اداکارہ شیرلن چوپڑا کو بہن کہتے ہوئے ان سے معافی مانگ لی۔ راکھی اور شیرلن چوپڑا کی ویڈیوز میڈیا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جارہی ہیں جس میں راکھی کا کہنا ہے جو کچھ شیرلن اور میرے درمیان ہوا اس پر میں ان سے معافی مانگتی ہوں۔دوسری جانب ایک ویڈیو میں شیرلن کا کہنا تھا کہ میں راکھی سے کہتی ہوں عادل ٹھگ کیلئے جتنا پیار ان کے دل میں ہے وہ خود پر نچھاور کریں اور عادل کو لات ماردیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل راکھی ساونت کو بھارتی اداکارہ شیرلن چوپڑا کیس میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔علاوہ ازیں میڈیا کے انسٹاگرام پیج پر عادل خان درانی کی گرل فرینڈ تنو کی بھی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں صحافی نے تنو سے راکھی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات اور عادل سے شادی پر سوال کیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل درانی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اس پر سنگین الزامات لگائے تھے۔راکھی نے کہا تھا عادل نے آخر فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ تنو کے ساتھ رہے گا، کل اس نے مجھے بول دیا کہ میں تمہیں چھوڑ کر تنو کے پاس جا رہا ہوں۔کے شوہر عادل خان درانی کی گرل فرینڈ تنو صحافی کے عادل سے شادی کے سوال کو ٹال گئیں۔

Related Articles