راکھی ساونت کو رتیش سے علیحدگی کے بعد پھر پیار مل گیا
ممبئی،مئی ۔بھارتی رقاصہ، ماڈل، اداکارہ اور ٹیلی ویڑن میزبان راکھی ساونت کو پھر پیار مل گیا، اس کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سابق شوہر رتیش سے راہیں جدا کرنے کے بعد اب دوبارہ انہیں پارٹنر مل گیا جس کا نام عادل خان درانی ہے۔راکھی نے اس حوالے سے انکشاف کیا کہ عادل نے نہ صرف انہیں شادی کا پیغام دیا بلکہ تحفتاً ایک بی ایم ڈبلیو کار بھی دی ہے۔ راکھی نے اپنے نئے محبوب کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے اسے دلکش، باوفا اور حیرت انگیز انسان قرار دیا ہے۔ ایک تقریب میں اپنے بوائے فرینڈ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے بتایا کہ عادل کا تعلق میسور سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رتیش سے علیحدگی کے بعد وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، خدا کو مجھ پر اتنا پیار آیا کہ مجھے عادل مل گیا۔انہوں نے کہا کہ اس نے مجھے پروپوز کرتے ہوئے بی ایم ڈبلیو کار کا تحفہ بھی دیا، خواہش ہے ہر لڑکی کا پروپوزل ایسے ہی کار کے ساتھ ہو۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا کہ عادل کا کاروں کے بڑے کاروبار کے علاوہ دیگر کاروبار بھی ہیں۔