راکھی ساونت عمرے پر جائیں گی
ممبئی،جنوری۔تنازعات میں گِھری رہنے والی بھارتی اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت ہنی مون سے قبل اپنے شوہر عادل خان درانی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جائیں گی۔راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرے پر جانے کا انکشاف کیا ہے۔ایک صحافی نے عادل خان سے سوال کیا کہ’آپ راکھی ساونت کو ہنی مون پر کہاں لے کر جارہے ہیں؟عادل خان نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارا ہنی مون پر جانے کا ارادہ ہے اور ہم اس حوالے سے ہم کچھ تیاری مکمل کرلی ہے۔راکھی ساونت نے عادل خان کی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ابھی عادل مجھے کہیں نہیں لے کر گئے لیکن ہم سب سے پہلے عمرے کی ادائیگی کے لیے جائیں گے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ عمرہ ادا کرنا ہمارے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ ایک بار وہاں(اللّٰہ کے گھر) میں جو رشتہ پکّا ہوجائے تو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا‘۔راکھی ساونت کی اس بات سے عادل خان نے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ’ہم عمرے کے لیے ضرور جائیں گے‘۔اس سے قبل راکھی ساونت کی عبایا پہن کر اسپتال میں والدہ سے ملاقات کے لیے جاتے ہوئے بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔