رائل میل ورکرز یونین کا بلیک فرائیڈے پر ہڑتال کا اعلان
لیڈز ،نومبر۔ پوسٹل کمپنی روئل میل (Mail Royal ) کے ملازمین بلیک فرائیڈے اور سائبر منڈے کو تنخواہ،کام کی نامناسب کنڈیشن پر 48گھنٹے کی دو ہڑتالیں کریں گے،کمیونی کیشن ورکرز یونین (CWU) اپنے تقریباً 115,000اراکین کو دو سالوں میں تقریباً 9 فیصد تنخواہ کے اضافہ کی پیشکش کو مسترد کرنے کی سفارش کی ہے،تاہم یونین نے 12 اور 14 نومبر کو دو ہڑتالیں منسوخ کر دی ہیں،یونین کے مطابق وہ مزید جاندارکارروائی کرنا چاہتی ہے،کمپنی نے کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ سال کے مصروف ترین وقت پر ہڑتال نہ کریں،یونین نے روئل میل کی تنخواہ کی پیشکش کو “تضحیک آمیز قرار دیا اور کہا کہ ہڑتال کے دنوں میں سال کے دو سب سے زیادہ منافع بخش ویک اینڈ شامل ہیں،کارکن 24اور 25نومبر کو واک آؤٹ کریں گے جسے بلیک فرائیڈے کے نام سے جانا جاتا ہے اور پھر 30نومبر اور 1دسمبر کو بھی ہڑتال کی جائے گی۔روئل میل کے ترجمان نے کہا روئل میل نے سال کی پہلی ششماہی میں219ملین پاؤنڈز کے نقصان کے باوجود CWU کو دو سالوں میں 9فیصد اضافہ کی پیشکش کی ہے۔رائل میل یونین CWU اپنے اراکین کی ملازمتوں اور روئل میل کے مستقبل کے ساتھ ایک خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔CWU کی مسلسل ہڑتال کی کارروائی سے ہونے والی زحمت کے لیے ہم اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔ ہم تاخیر کو کم کرنے اور لوگوں کے کاروباروں کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔