دھرمیندر کی ہمیشہ بچہ رہنے کی خواہش پر پرستار کی تنقید
ممبئی،مئی۔بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ماضی کی کئی ہٹ فلموں کے ہیرو دھر میندر نے اپنے بچپن کی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے۔ اسکے ساتھ ہی انھوں نے اپنے والدین کو محبت بھرے لفظوں سے یاد کیا۔اس موقع پر انہوں نے ان لمحات اور دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ اپنی والدہ کی گود اور والد کے بازو میں ہوتے تھے تو ایسا لگتا تھا کہ وہ آسمانوں پر ہیں۔اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر پر انہوں نے مزید تحریر کیا کہ کاش میں بچہ ہی رہتا، ماں کی گود سے باپ کی بانہوں تک اور پھر باپ کی بانہوں سے ماں کی گود تک۔ سفر وہ سفر جنت تھا۔ان کی اس تحریر پر ایک پرستار نے لکھا کہ یہ اچھی خواہش نہیں ہے۔ جس پر دھرم جی نے جواب دیا کہ میں بھی آپ سب کی طرح کبھی غم اور کبھی خوشی سے گزرا ہوں اور بن کے مثال گزرا ہوں۔ لیکن کبھی کبھی کوئی ایسا لمحہ بھی آجاتا ہے کہ انسان ایسی بے تکی باتیں بھی کرتا ہے، میں اپنے مالک کو ہمیشہ سجدہ کرتا ہوں۔