دنیا کی پہلی اڑنے والی موٹر سائیکل
ٹوکیو،ستمبر۔دنیا کی پہلی اڑنے والی موٹر سائیکل جسے اسٹار وارز سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے۔جاپانی کمپنی AERWINS ٹیکنالوجیز نے XTURISMO نامی فلائنگ بائیک کو تیار کیا ہے۔اس موٹرسائیکل کو امریکا میں Detroit آٹو شو کے موقع پر پیش کیا گیا۔یہ ہوور بائیک 40 منٹ تک 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتی ہے۔آٹو شو کی انتظامیہ میں شامل Szott Thad نے کہا کہ میں خود کو 15 سال کا محسوس کررہا ہوں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے میں اسٹار وارز میں اپنی بائیک پر سفر کررہا ہوں ۔انہوں نے ہی اس آٹو شو کے دوران موٹرسائیکل کو چلا کر دیکھا تھا بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ اڑا کر ٹیسٹ کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ یہ یقیناً زبردست ہے، اس کے چلاتے ہوئے میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے اور میں خود کو چھوٹا لڑکا سمجھنے لگا ۔یہ موٹرسائیکل پہلے ہی جاپان میں فروخت کے لیے پیش کی جاچکی ہے اور کمپنی کے سی ای اوKomatsu Shuhei نے بتایا کہ اس کے ایک ورڑن کو امریکا میں 2023 میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔مگر اس کی قیمت ضرور چونکا دینے والی ہے جو 7 لاکھ 70 ہزار ڈالرز ہے۔البتہ کمپنی ایک چھوٹے الیکٹرک ماڈل کو 2025 تک تیار کرنے کی خواہشمند ہے جس کی قیمت 50 ہزار ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔