دبنگ اسٹار سلمان خان بگ باس سیزن 16 کی میزبانی کریں گے
ممبئی،ستمبر۔بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان بگ باس سیزن 16 کی میزبانی کریں گے۔دبنگ خان کی رئیلٹی شو میں واپسی کا باضابطہ اعلان اتوار کی شب کو انسٹاگرام میں ایک پوسٹ کے ذریعے کیا گیا۔پوسٹ میں بگ باس سیزن 16 کا ٹیزر موجود ہے جس میں سپر اسٹار سلمان خان بھی موجود ہیں۔شو کا پرومو بگ باس کے پچھلے سیزن کے مختلف وڈیو کلپس کے ساتھ شروع ہوتا ہے، پھر آواز سنائی دیتی ہے کہ ان پندرہ سالوں میں سب نے کھیلا اپنا اپنا گیم لیکن اب باری ہے بگ باس کے کھیلنے کی، دیکھئے بگ باس 16 جلد ہی۔بگ باس 16 میں شرکت کیلئے کئی نام گردش میں ہیں جن میں بگ باس کے سابقہ سیزن میں جیتنے والے منور فاروقی، دیویا اگروال، کانیکا مان اور ناگن شامل ہیں۔