خواتین کیلئے بالی ووڈ میں بڑی تبدیلی آئی ہے، مہیما چوہدری
ممبئی،اکتوبر۔بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہیما چوہدری کا مانناہے کہ ماضی میں بالی ووڈ میں صرف کنواری لڑکیاں ہی کامیاب کیریئر بناسکتی تھیں لیکن اب شادی شد خواتین بھی کامیاب اداکارائیں ہیں۔انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں شادی کرتے ہی خواتین اداکاراؤں کا کیریئر ختم ہو جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے، یہ وقت کے ساتھ بالی ووڈ میں ایک مثبت تبدیلی آئی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں اداکارائیں اپنے بچوں کو سامنے نہیں لاتی تھیں کہ اس سے اْن کی عمر کا پتا چل جاتا تھا۔1997 میں ریلیز ہونے والی ’پردیس‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی مہیما چوہدری نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں اب خواتین کو عزت دی جاتی ہے اور برابر کا معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اب لوگ الگ الگ طرح کے کردار میں شادی شدہ اور بچوں والی خواتین فنکاروں کو قبول کر رہے ہیں۔