حماس کے وفد کا دورہ ماسکو، روسی حکام سے ملاقات
ماسکو،دسمبر۔کل بدھ کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے ماسکو کے دورے کیدوران روسی حکام سے بات چیت کی۔ حماس کے سینیر رہ نما ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے دارالحکومت ماسکو میں روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کے ساتھ فلسطین میں جاری اسرائیلی خلاف ورزیوں پر بات چیت کی۔ فلسطینیوں کے خلاف مزاحمت کے حق پر زور دیا۔ حماس کی قیادت نے روسی حکام کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا تو فلسطین میں اسرائیلی دشمن کے خلاف عوامی غم وغصہ آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔ماسکو پہنچنے والے حماس کے وفد میں روسی فیڈریشن میں تحریک کے نمائندے کے علاوہ پولیٹیکل بیورو کے ارکان موسیٰ ابو مرزوق اور عزت الرشق بھی شامل تھے۔ انہوں نے ہیڈ کوارٹر میں انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اسٹڈیز کے سربراہ نومکن روسی وزارت خارجہ سے بھی ملاقات کی۔وفد نے فلسطینی قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت کے لیے روس کی کوششوں کو سراہا۔اس موقعے پر نائب وزیرخارجہ بوگدانوف نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دورہ دوطرفہ مشاورت اور ہم آہنگی کو مزید گہرا کرنے، فلسطینی عوام اور ان کے حقوق کی حمایت میں روسی مؤقف پر زور دینے اور تقسیم پر قابو پانے کی کوششوں کے لیے اہمیت کا حامل ثابت ہوگا۔