حماس کی قیادت کا بیرون ملک دورہ عالمی حمایت حاصل کرنا ہے:الحیہ

غزہ،جولائی ۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس میں عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ جماعت کی قیادت کے بیرون ملک دوروں کا مقصد فلسطینی قوم کے نصب العین کے لیے حمایت حاصل کرنا اور عالمی برادری کو فلسطینی مزاحمت کی حمایت پر متحرک کرنا ہے۔الحیہ نے غزہ واپسی کے بعد اخباری بیانات میں اس بات پر زور دیا کہ ان کی جماعت کی ہر آزاد عرب، اسلامی اور انسانی آواز کے ساتھ ملک کے مسائل بالخصوص فلسطینی کاز کی حمایت میں صیہونی ظلم و ستم کے خلاف عالمی حمایت میں اضافے کی ضرورت ہے۔اْنہوں نے کہا کہ قوم کو لوٹنے اور اسے اس کے مرکزی مسائل سے دور رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جن میں سب سے اہم مسئلہ فلسطین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی اور عرب عوام اب بھی فلسطینی قوم کی حمایت پر کاربند ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا لبنان کا دورہ تمام معیارات کے مطابق تھا۔ اس دورے میں حماس کی قیادت نے لبنان کی حکومتی قیادت اور سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ہنیہ کا الجزائر کا دورہ الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کی سرکاری دعوت پر تھا۔عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ ھنیہ کا الجزائر کا دورہ تعاون کے بندھنوں کو مضبوط کرنے کی بنیاد رکھتا ہے۔

Related Articles