جے شنکر نے کو لیباسے ملاقات کی

نوم پنہ،نومبر. وزیر خارجہ ایس جے شنکرنے آسیان شکھر اجلاس کے بعد ہفتہ کو یہاں یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیتری کولیباسے ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے ملک کے درمیان یوکرین کی جنگ،فوڈانیشیٹیومیں پہل اور جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خطروں سے سلسلے میں بارے میں بات ہوئی۔قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر جے شنکرحال ہی میں روس کے دورے سے لوٹے ہیں۔ انھوں نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروو اور ملک کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی اور وزیر اعظم کے امن کے پیغام کو دہرایا تھا۔وزیر خارجہ نے انڈونیشیاکی وزیر خارجہ رنتو مارسدی اور سنگاپور کے وزیر خارجہ ویویوین بالسوبرامنیم سے بھی ملاقات کی۔

Related Articles