جینیفرگیٹس کی مصری نایل نصر سے اسلامی انداز میں شادی، تقریب پر20 لاکھ ڈالرخرچ

نیویارک،اکتوبر۔مائیکروسافٹ کی وارث اوربل گیٹس کی سب سے بڑی بیٹی جینیفرگیٹس نے مصرکے گھڑسوار نایل نصر سے اسلامی انداز میں ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ان کی شادی کی تقریب نیویارک میں مسلم انداز میں منعقد ہوئی ہے اوراس پر 20 لاکھ ڈالرخرچ آیا ہے۔حکام نے ہفتے کے روزنیویارک کے نواح میں اس شادی کی تقریب کے لیے دیہی علاقے کی سڑکیں بند کردیں اورسیکڑوں مہمانوں کو تقریب گاہ فارم تک ایس یووی گاڑیوں میں لے جاتے دیکھا گیا ہے۔دلھن جینیفر کا ایک کروڑ60 لاکھ ڈالر مالیت کاگھوڑوں کا یہ فارم ویسٹ چیسٹر میں واقع ہے۔آن لائن نیوزمیڈیا ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزیہ جوڑا تقریب کے انعقاد کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔اس کے بعد جوڑے کی شادی کے منصوبے کا انکشاف ہوا تھا۔اس رپورٹ کے بعد اسٹیٹ میں خیمے نصب کرنے کی تصاویرسوشل میڈیا کے ذریعے منظرعام پرآئی ہیں۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی دکان لاڈوری کے پیسٹری شیفوں نے ہفتے کے روز شادی کا ایک بہت بڑا کیک تیار کیا تھا اور اس سے مہمانوں کی تواضع کی گئی ہے۔کولڈ پلے اور لوک موسیقار ہیری ہڈسن کو شادی کے استقبالیہ میں فن کے مظاہرے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ جینیفرگیٹس نے پہلی بار جنوری 2020 میں 30 سالہ نصر کے ساتھ اپنی منگنی کی خبرشیئر کی تھی۔انھوں نیایک تصویرسوشل میڈیا پرپوسٹ کی تھی اوراس میں نایل نصرکے ساتھ ان کی منگنی کی انگوٹھی دکھائی دے رہی تھی۔شادی کی یہ تقریب میلنڈا فرنچ گیٹس کی جانب سے اپنی بیٹی کے لیے ایک آؤٹ ڈور پارٹی دینے کے ایک ماہ بعد ہوئی ہے۔اس میں جینیفر کے قریبی لوگوں نے شرکت کی تھی۔جینیفرنے 14 ستمبر کوآؤٹ ڈورتقریب کی تصاویرکی ایک سیریزکے ساتھ ٹویٹ کیا تھا۔اس میں 57 سالہ میلنڈا کی مسکراتی ہوئی تصویر بھی شامل ہے۔اس میں انھوں نے لکھا کہ :’’اس ناقابل یقین حد تک خصوصی جشن کے لیے آپ کا شکریہ، @melindafrenchgates ۔انھوں نے مزید لکھا کہ ’’میں اپنی زندگی میں آنے والی تمام حیرت انگیزخواتین کی بہت شکرگزار ہوں جو مجھے مشورے دیتی ہیں،میری حمایت کرتی ہیں اورجنھوں نے مجھے ترقی میں مدد دی ہے۔‘‘

Related Articles