جیمز فاکنر کے بیان پر مایوسی ہوئی، شاہد آفریدی
کراچی،فروری سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جیمز فاکنر کے بیان پر مایوسی ہوئی جنہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی اور ایونٹ کے لیے کیے گئے انتظامات کا جواب الزامات سے دیا۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ہمیں پی ایس ایل کی انتظامیہ یکساں طور پر ہر کھلاڑی کو برابر عزت دیتی ہے اور ادائیگیاں کبھی تاخیر کا شکار نہیں ہوتیں۔ کسی کو بھی پاکستان، پاکستان کرکٹ اور پی ایس ایل کے برانڈ کو داغدار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔