جنگ کے 200 دن مکمل ہونے پر زیلنسکی کی یوکرینی افواج کی تحسین
کیف،ستمبر۔یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے روس کے حملے کے 200 دن مکمل ہونے کے موقع پر یوکرینی افواج کو کامیاب دفاع پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس موقع پر یوکرینی صدر نے ایمرجنسی سروسز اور یوکرینی عوام کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔اتوار کے روز اپنے خطاب میں زیلنسکی کا کہنا تھا کہ میں مسلح افواج کی جانب سے دشمن کے 2000 ٹینک، 4500 آرمرڈ گاڑیاں، 1000 سے زائد توپوں، 250 جہازوں، 200 ہیلی کاپٹر ، 1000 ڈرون، 15 کشتیاں اور ہزاروں دیگر فوجی سامان تباہ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ زیلنسکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یوکرین اس مشکل راہ سے گزرتے ہوئے فتح حاصل کر لے گا۔یوکرینی افواج نے ملک کے شمال مشرقی حصے میں روسی افوج کے خلاف جوابی کارروائیاں شروع کر رکھی ہے۔کیف افواج کی جانب سے خارکیف کے علاقے میں پیش قدمی کے سبب روسی افواج کو بڑی تعداد میں ہتھیار اور فوجی سامانا چھوڑ کر پسپائی اختیار کرنا پڑی۔