جنوبی افریقہ پہلے نیشنز کپ کی میزبانی کرے گا
لوزانے، جون۔ بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے پہلے ایف آئی ایچ ہاکی مینز نیشن کپ کی میزبانی کی ذمہ داری جنوبی افریقہ کو سونپی ہے۔یہ تقریب 28 نومبر سے 4 دسمبر تک پوٹچفسٹروم کی نارتھ ویسٹ یونیورسٹی میں ہوگی۔ اس سے قبل یہ یونیورسٹی اس سال کےایف آئی ایچ جونیئر خواتین ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کر چکی ہے۔ایف آئی ایچ ہاکی نیشن کپ میں جیتنے والی ٹیم کو 2023-24 ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔انعقاد میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں جنوبی افریقہ، فرانس، کینیڈا، جاپان، کوریا، آئرلینڈ، پاکستان اور ملائیشیا شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ پہلا ایف آئی ایچ ہاکی ویمن نیشن کپ کا انعقاد اس سال 11 سے 17 دسمبر تک اسپین کے شہر ویلنسیا میں ہوگا۔