جسٹن بیبر کا تنقید کے باوجود بھی جدہ میں میوزک کنسرٹ
جدہ،دسمبر۔کینیڈین جسٹن بیبر نے سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجے چنگیز کیمطالبے کو نظر انداز کردیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جسٹن بیبر نے سعودی عرب میں کانسرٹ کو منسوخ کرنے کے مطالبے کے باوجود بھی اتوار کے روز جدہ کورنے سرکٹ میں پرفارمانس دی۔گلوکار نے جدہ کنسرٹ میں اپنے سب سے مقبول ترین گانوں میں سے چند گانے گائے۔جسٹن بیبر کی اہلیہ، معروف ماڈل ہیلے بیبر نے بھی ان کے ساتھ جدہ کنسرٹ میں شرکت کی۔ ہیلے بیبر نیاپنی انسٹا اسٹوری پر اس کنسرٹ کی ویڈیو کلپ بھی شیئر کی۔اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار نے اس شو کے لیے ایتھلیٹک پینٹ کیساتھ سرخ جرسی پہنی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجے چنگیز نے کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر سے سعودی عرب میں اپنا میوزک کنسرٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خدیجے چنگیز کی جانب سے جسٹن بیبر کے لیے ایک کھلا خط لکھا گیاتھاجس میں انہوں نے جسٹن بیبر سے مطالبہ کیا تھا کہ ’میرے محبوب منگیتر، صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کیلئے کنسرٹ نہ کریں۔‘