جرمنی میں ایک لاکھ سے زائد سائیکلیں چوری
برلن،اپریل۔ یورپ کے سب سے بڑے ملک جرمنی میں سائیکل چلانے کا رجحان مقبول ہونے پر چوروں کی چاندی ہوگئی۔ ملک بھر میں گزشتہ برس سائیکلیں چوری کے واقعات بڑھے اور تقریباً سوا لاکھ سائیکلیں چوری ہوئیں۔ جرمن انشورنس کمپنیوں کے مطابق نقصان کی مالیت ایک کروڑ 10لاکھ یورو ہے۔ اس سے قبل 2020ء میں پورے ملک میں ایک لاکھ 10ہزار ایسی سائیکلیں چوری ہوئی تھیں۔ سائیکل مالکان نے باقاعدہ انشورنس کروا رکھی تھی۔