جرائم پیشہ افراد نے عورت کا جم لاکر توڑ کر 8 ہزار پونڈ کی شاپنگ کرلی

لندن ،ستمبر ۔ ایک عورت نے بیان کیا ہے کہ کس طرح جرائم پیشہ افراد نے اس کا جم لاکر توڑا، اس کا بٹوہ چرایا اور8ہزار پونڈ کی شاپنگ کی، وہ اس وقت ایکسرسائز کررہی تھی۔ ویسٹ لندن کی شارلوٹ نے جو اپنے پورے نام کی اشاعت نہیں چاہتی، بی بی سی کو بتایا کہ کس طرح اس نے بینک کے الزام کو محسوس کیا اور اسے جرائم پیشہ فرد کی طرح محسوس کرنے پر مجبور کیا۔ اسے یقین ہے کہ چوروں نے فون ایپ کے ذریعے اس کے کارڈ پن تک رسائی کی۔ تاہم سین ٹینڈر نے کہا ہے کہ اس نے اس کا افشا کردیا تھا۔ بینک نے اس سے معذرت کی ہے اور اس کی رقم لوٹا دی ہے۔ شارلوٹ24اگست کو کام کے بعد چسوک میں ایکسرسائز کرنے ورجن ایکٹو جم گئی تھی، جب اس کا تمام سامان چرالیا گیا، جس میں اس کے بینک کارڈ اور فون شامل تھے۔ جم جانے والے دیگر افراد کے لاکرز پر بھی ہلہ بولا گیا۔ اس نے بی بی سی ریڈیو4 کے یو اینڈ بورس پروگرام کو بتایا کہ وہ ششدر رہ گئی، جب اس نے ایک دوست کے فون سے بینک کو کال کی تو آپریٹر جواب دینے یا کارروائی کرنے میں سست رو تھا جس پر وہ خوف زدہ ہوگئی۔ شارلوٹ کو بتایا گیا کہ اس کا کارڈ شیفرڈ بتس میں ریجنٹ اسٹریٹ کے ایپل اسٹور اور آکسفورڈ اسٹریٹ پر سیلفرجز سے8ہزار کی خریداری کے لئے استعمال کیا گیا۔ ابتدائی طور پر اس یقین کے ساتھ کہ اس کا سیونگز اکائونٹ محفوظ ہوگا تو اسے بتایا گیا کہ چوروں نے اس کے10پونڈ کے لائف سیونگز اس کے اکائونٹ میں منتقل بھی کیے ہیں۔ اس نے سوچا کہ وہ ہر چیز کھو چکی ہے، اسے یقین نہیں تھا کہ انہوں نے س قدر نقصان پہنچایا ہے۔ اس نے محسوس کیا کہ وہ تباہ ہوگئی ہے۔ بہرحال اس نے یہ فرض کیا کہ بینک رقم لوٹا دے گا۔ بہرحال وہ اس وقت ٹوٹ کر رہ گئی جب کچھ دنوں بعد بینک سے ایک کال ملی اور اسے معلوم ہوا کہ بینک کچھ خریداریوں کو روکنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ بہرحال اب بھی5ہزار پونڈ اس کی جیب سے چلے گئے تھے۔ اسے بہت گستاخانہ لہجے میں بتایا گیا کہ اسے اپنی رقم واپس نہیں ملے گی، یہ اس کی غلطی ہے کہ جس کے باعث انہوں نے اس کا پن استعمال کیا، اس پر الزام لگایا گیا کہ اس نے بیگ میں ایک کاغذ پر پن لکھ کر رکھا تھا، وہ ٹوٹ کر رہ گئی کیونکہ اس کی ساری امیدیں دم توڑ گئی تھیں، جس پر اس نے اپنے تجربے کی آگہی کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور اگلہ ہفتہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی کوشش میں صرف کیا جس کے بعد اسے بینک کے ایک سینئر اسٹاف ممبر کی فون کال ملی، جس نے دل سے معذرت کی۔ اس نے بتایا کہ اسے یقین ہے کہ مجرموں نے جم کی سیکورٹی بارز کی حفاظت میں کوتاہی کی، جس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ پاس کے بغیر داخل ہوگئے۔ ورجن ایکٹو نے کہا ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تحقیقات میں مدد کررہی ہے اور رسائی کے گیٹوں کی مختصر ناکامی کی تحقیقات کررہی ہے۔

Related Articles