جاپان کے حکمران اتحاد کو ایوان زیریں میں 293 نشستیں حاصل ہوئیں

ٹوکیو، نومبر ۔ جاپان میں حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور کومیٹو پارٹی کے اتحاد نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں 293 نشستیں حاصل کیں۔ جاپان میں اتوارکے روزپارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے لیے ووٹنگ ہوئی ۔ تمام پولنگ مراکزکل مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے کھل گئے تھے ۔ رائے دہندگان نے مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے تک اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ ووٹوں کی گنتی پیر کی صبح تقریباً 5 بجے تک مکمل ہو گئی۔ حکمراں ایل ڈی پی اور کومیٹو پارٹی کے اتحاد نے 465 میں سے 293 نشستیں حاصل کی ہیں۔ ایل ڈی پی کو 261 اور کومیٹو پارٹی کو 32 سیٹیں ملیں ہیں ۔ ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانسٹیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کو 96 نشستیں حاصل ہوئی ہیں ۔

Related Articles