جاپانی اینیمیٹڈ ’جوجوٹسو کائسین صفر‘ نے بالی ووڈ فلم کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹوکیو،جولائی۔جاپانی اینیمیٹڈ فلم ’جوجوٹسو کائسین صفر‘ ریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس پر ایک اعشاریہ آٹھ کروڑ روپے کا بزنس کرکے اپنے مد مقابل بالی ووڈ ’فلم راشٹرا کواچ اوم‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ایڈوانس بکنگ میں ہی جاپانی اینیمیٹڈ فلم کی 50 ہزار ٹکٹس فروخت ہوگئی تھیں۔خالص جاپانی انداز کی اس اینیمیٹڈ مووی کے ہدایتکار سنگھو پارک ہیں اور یہ جوجوٹسو کائسین مانگا سیریز کا پری۔کوئیل ہے۔اس فلم کو بین الاقوامی طور پر ریلیز سے قبل جاپان میں گزشتہ سال 24 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔فلم نے دنیا بھر میں 161 ملین ڈالرز بشمول جاپانی باکس آفس پر 108 ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔

Related Articles