تیونس کے سابق وزیر اعظم منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار

تیونس سٹی،جولائی ۔ تیونس کی پولیس نے سابق وزیراعظم حمادی جبالی کو سوسہ شہر سے منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس میں معروف سیاسی جماعت النہضہ تحریک کے سابق رہنما اور 2011سے 2013 تک ملک کے وزیراعظم رہنے والے حمادی جبالی کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری منی لانڈرنگ کیس میں عمل میں لائی گئی ہے۔ انہیں سوسہ شہر سے گرفتار کیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حمادی جبالی کے اہل خانہ نے فیس بک پر جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے موبائل فون تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ اہل خانہ نے مزید بتایا کہ سابق وزیراعظم کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے اور ہم سے بات بھی نہیں کروائی جا رہی ہے اور نہ ہی قانونی مشیروں کو ان تک رسائی دی گئی۔

 

Related Articles