تیونس کی پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر راشد الغنوشی کو گرفتار کر لیا
تونس،اپریل۔تیونس میں پیر کی شام پولیس نے النہضہ تحریک کے رہنما راشد الغنوشی کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی لینے کے بعد گرفتار کر لیا۔راشد الغنوشی کو وجوہات بتائے بغیر پبلک پراسیکیوشن کی اجازت سے گرفتار کیا گیا تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ یہ گرفتاری ان کے اس بیان کی وجہ سے عمل میں لائی گئی ہے جس میں الغنوشی نے النہضہ تحریک کو بے دخل کرنے کی صورت میں خانہ جنگی اور تیونس میں افراتفری پھیلانے کی دھمکی دے ڈالی تھی۔ ان کے اس بیان نے ہنگامہ برپا کردیا تھا اور اس بیان کو خطرناک قرار دیا جا رہا تھا۔راشد الغنوشی اپنی اور اپوزیشن نیشنل سالویشن فرنٹ کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے ایک لیک ہونے والے ویڈیو کلپ میں نظر آئے جس میں انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بغاوت کو برداشت نہیں کیا جانا چاہیے اور بغاوت میں ملوث افراد کو برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔ یہ دہشتگرد اور مٹا دینے والے لوگ ہیں۔ انقلاب کا جشن نہیں منایا جاتا بلکہ اس پر پتھر پھینکے جاتے ہیں۔راشد الغنوشی کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔ جن میں خاص طور پر مالی بدعنوانی، دہشت گردی، قتل، دہشت گردوں کو بحران میں دھکیلنا اور ریاست کی سلامتی سے متعلق انٹیلی جنس کے معاملات شامل ہیں۔چند ہفتے قبل تیونس میں بہت سے سیاست دانوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں النہضہ موومنٹ کے رہنما، سالویشن فرنٹ اور دیگر جماعتوں کے متعدد، ایک تاجر اور ججز شامل ہیں۔ ان افراد پر حکومت کے خلاف بغاوت، مالی بدعنوانی اور ریاستی سلامتی کے خلاف سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔