ترکیہ گلوکارہ گلشن کو گرفتار کر لیا گیا

استنبول،اگست۔ترک پاپ سٹار گلشن کو مذہبی سکولوں کے بارے میں تبصرہ کرے پر گرفتار لیا گیا ہے۔ گلشن کی گرفتاری جمعرات کے روز استنبول پراسیکیوٹر کی طرف سے کی گئی ہے۔ اس سے پہلے پراسیکیوٹر نے گلوکارہ کے ریمارکس کے بارے میں تحقیقات کی تھیں کہ اس گلوکارہ نے اپنے تبصرے کے ذریعے لوگوں کو مشتعل کیا تھا کہ وہ دوسروں کے بارے میں نفرت اور مخاصمت کے جذبات پیدا کریں۔گلوکارہ کے یہ مشتعل کرنے والے ریمارکس ایک سٹیج شو کے دوران سامنے آئے تھے، اور اس بات کو مقامی میڈیا میں بھی رپورٹ کیا گیا تھا۔ گلشن ایک گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ نغمہ نگار بھی ہے۔ ماہ اپریل میں گلوکارہ نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک ٹویٹ شئیر کیا۔ ٹویٹ میں اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک لطیفہ شئیر کیا تھا۔بعد ازاں اپنے ریمارکس کے حوالے سے معافی طلبی کی تھی کہ اگر کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو وہ شرمندہ ہے۔ ترکیہ کے اخبار حریت کے مطابق چیف پراسیکیوٹر کے دفتر نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جبکہ وزارت تعلیم نے اس کے ریمارکس کی مذمت کی تھی۔ایک مقامی اخبار کے مطابق گلشن نے مقامی پولیس کو ایک بیان دیا ہے۔ اس کے بعد اسے مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ متعدد آئمہ مساجد اور خطیب حضرات نے طیب ایردوآن کی زیر صدارت اپنے عہدوں سے استعفے دے دیے تھا۔ واضح رہے طیب ایردوآن سیاسی اسلام یعنی دین کے ریاستی نظام پر غلبے کی بات کرتے ہیں۔ ترکیہمیں اسلام کی بات براہ راست بات کرنا جرم بنا دیا گیا تھا۔

 

Related Articles