ترکیہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بھاری ٹرکوں کا قیمہ بن گیا
انقرہ،جولائی۔ترکیہ کے شمال مشرقی علاقے ارتوین میں بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بھاری پتھروں اور مٹی تلے دب تباہ کر سامان لے جانے والے متعدد ٹرکوں کا قیمہ بن گیا۔لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی جس کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی۔سڑک پر نصب مانیٹرنگ کیمرے سے ریکارڈ کی گئی لینڈ سلائیڈنگ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وئرال ہوئی ہے۔ ویڈیو میں بھاری چٹانیں اور پتھر سڑک کو ساتھ بہا کر لے جاتا دیکھے جا سکتے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے 4 ٹرک دب گئے، جس سے ایک شہری ہلاک اور کم از کم دو زخمی ہوئے۔اس خوفناک سلائیڈنگ کی وجہ سے ترکیہ اور جارجیا کو ملانے والی بین الاقوامی سڑک جزوی طور پر بند ہو گئی۔