ترکش کافی سے قسمت کا جاننا کیسے ممکن ہوتا ہے؟
انقرہ،اکتوبر۔ترکیہ میں فارغ وقت کا ایک پسندیدہ مشغلہ ترکش کافی پینا اور بچ جانے والے مشروب سے قسمت کا حال جاننے کی کوشش کرنا ہے۔کپ میں بچ جانے والی کافی سے قسمت کا حال جاننا کس حد تک درست ہے یہ تو معلوم نہیں مگر یہ ایک دلچسپ تفریح ضرور ہے۔درحقیقت ہر فرد اس کی کوشش کرسکتا ہے بس یہ سمجھنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے کہ بچ جانے والے گاڑھے مشروب سے کیا نشانات بنے ہیں۔اس کو آزمانے کے لیے پہلے تو آپ کو ترکش کافی بنانا ہی سیکھنا ہوگا اور بنانے کے بعد مشروب کو پینے کے لیے چھوٹے کپ کو استعمال کرنا ہوگا۔یہ مشروب ان سوالات کے بارے میں سوچ کر پینا ہوگا جن کے بارے میں آپ جاننا چاہتے ہیں۔کافی پینے کے بعد کپ کو کسی ساسر میں الٹا کرکے رکھ دیں اور اپنے سوالات کے بارے میں سوچتے ہوئے 3 بار کپ اور ساسر کو کلاک وائز یا کاؤنٹر کلاک وائز گھمائیں۔اس کے بعد انہیں نیچے رکھ دیں اور اگر شادی یا دولت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو پھر کپ کے اوپر انگوٹھی یا سکہ رکھ دیں۔
قسمت کا حال جاننے کی بنیادی باتیں:اس مقصد کے لیے وجدان کے ساتھ ساتھ علامات کے بارے میں مناسب معلومات کی ضرورت ہوتی ہے۔اگر آپ کسی اور کی قسمت کا حال جاننے کی کوشش کررہے ہیں تو اس سے کچھ دیر بات چیت کریں تاکہ معلوم ہوسکے کہ وہ مستقبل کا حال کیوں جاننا چاہتا ہے۔اس کے بعد کپ کو ساسر سے الگ کرنے کی کوشش کریں اگر وہ فوری طور پر الگ نہ ہو تو یہ تصور کیا جاتا ہے کہ کپ کی خواہش ہے کہ اس کا حال نہ پڑھا جائے۔اسے کافی پینے والے کے لیے بہت مبارک سمجھا جاتا ہے۔اگر کافی کی تلچھٹ کا بڑا حصہ ساسر میں جاچکا ہے تو یہ اس مشروب کو پینے والے کے لیے فکرمندی کی علامت ہے۔اگر بہت کم مقدار میں تلچھٹ ساسر میں موجود ہے تو اس سے عندیہ ملتا ہے کہ دولت ملنے والی ہے۔اس طریقہ کار میں کپ کا پیندا ماضی، درمیان کا حصہ حال اور اوپر کا مستقبل کی نمائندگی کرتا ہے۔کپ کو رکھنے کے بعد ہینڈل کا رخ آپ کی جانب ہوا تو یہ محبت اور رشتے کی نمائندگی کرتا ہے۔اگر دوسری جانب ہو تو یہ دولت کی جانب اشارہ ہوتا ہے، اگر ہینڈل کا بایاں حصہ آپ کی جانب ہو تو یہ کافی پینے والے فرد کے حال کی عکاسی کرتا ہے۔اسی طرح دایاں حصہ مستقبل کے واقعات کی پیشگوئی کرتا ہے۔
عام نشانات:جب کسی کپ سے قسمت کا حال جاننے کی کوشش کی جاتی ہے تو زیادہ نمایاں نشانات پر خصوصی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔اگر عمودی لائنیں بنی ہوئی ہیں تو یہ زندگی کے مقاصد کی جانب اشارہ ہے، وہ لائنیں جتنی بڑی اور گہری ہوں گی کامیابی کا امکان اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔اگر کوئی لائن کپ کے سرے تک پہنچ جائے تو یہ مقصد کی کامیابی کے لیے مبارک سمجھا جاتا ہے جبکہ تمام سیدھی لکیریں مخصوص مقاصد کے لیے ایک واضح منصوبے کی جانب اشارہ کرتی ہیں، اسی طرح لہر کی شکل یا ٹوٹی ہوئی لکیروں سے غیریقینی صورتحال کا عندیہ ملتا ہے۔کپ میں جگہ جگہ سیاہ نقطوں کا مطلب جلد دولت ملنا ہوتا ہے۔اگر تکون بنی ہوئی ہے تو یہ زندگی میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔گول دائرہ مجموعی کامیابی، چوکور نشان سکون جبکہ وائے کا نشان فیصلوں میں آپشنز یا کسی دوست سے مدد ملنے کا عندیہ ہوتا ہے۔اگر سوالیہ نشان نظر آرہا ہے تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے سوالات کے جواب ملیں گے اور کوئی غیریقینی صورتحال باقی نہیں رہے گی۔
! کا نشان خطرے یا سنسنی خیزی جبکہ : کا نشان خوش قسمتی کی نشانی ہے۔
ہندسے اور حروف تہجی: کا نشان چیزیں بار بار ہونے کا اشارہ دیتا ہے جبکہ 1 سے کسی نئے آغاز، 2 سے دوچیزوں کے درمیان انتخاب یا فیصلہ نہ کرپانے، 3 سے ملاقات، 4 سے حسد، بدقسمتی، 5 سے کامیابی، 6 سے جسمانی تعلقات، 7 سے نئی محبت، 8 سے دوہری خوش قسمتی اور 9 سے کسی پیشکش کا عندیہ ملتا ہے۔اسی طرح اے سے کسی نئی چیز کے آغاز، بی سے تنازع، سی سے بچے اور تحفظ، ڈی سے گھر، ای سے غیر متوقع اچھی یا بری خبر، ایف سے نئے رشتے، دوستی، جی سے خوشی اور ایچ سے فخر کا اشارہ ملتا ہے۔آئی سے سرپرائز، جے سے محبت، کے سے روزمرہ کے معمولات سے ہٹ کر مختلف سرگرمیوں، ایل سے جھوٹ، ایم سے خاندان یا صحت یابی، این سے مسترد کیے جانے، پی سے خاندان میں توسیع یا حمل، آر سے سکون، ایس سے خوشی، ٹی سے پابندی وقت، یو سے مادی اشیا کی خواہش، وی سے کامیابی، ایکس سے کسی اہم فیصلے کے لمحے یا ہدف جبکہ زیڈ سے اختتام کا عندیہ ملتا ہے۔ترکش کافی سے قسمت کا جاننا کیسے ممکن ہوتا ہے؟
انقرہ،اکتوبر۔ترکیہ میں فارغ وقت کا ایک پسندیدہ مشغلہ ترکش کافی پینا اور بچ جانے والے مشروب سے قسمت کا حال جاننے کی کوشش کرنا ہے۔کپ میں بچ جانے والی کافی سے قسمت کا حال جاننا کس حد تک درست ہے یہ تو معلوم نہیں مگر یہ ایک دلچسپ تفریح ضرور ہے۔درحقیقت ہر فرد اس کی کوشش کرسکتا ہے بس یہ سمجھنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے کہ بچ جانے والے گاڑھے مشروب سے کیا نشانات بنے ہیں۔اس کو آزمانے کے لیے پہلے تو آپ کو ترکش کافی بنانا ہی سیکھنا ہوگا اور بنانے کے بعد مشروب کو پینے کے لیے چھوٹے کپ کو استعمال کرنا ہوگا۔یہ مشروب ان سوالات کے بارے میں سوچ کر پینا ہوگا جن کے بارے میں آپ جاننا چاہتے ہیں۔کافی پینے کے بعد کپ کو کسی ساسر میں الٹا کرکے رکھ دیں اور اپنے سوالات کے بارے میں سوچتے ہوئے 3 بار کپ اور ساسر کو کلاک وائز یا کاؤنٹر کلاک وائز گھمائیں۔اس کے بعد انہیں نیچے رکھ دیں اور اگر شادی یا دولت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو پھر کپ کے اوپر انگوٹھی یا سکہ رکھ دیں۔
قسمت کا حال جاننے کی بنیادی باتیں:اس مقصد کے لیے وجدان کے ساتھ ساتھ علامات کے بارے میں مناسب معلومات کی ضرورت ہوتی ہے۔اگر آپ کسی اور کی قسمت کا حال جاننے کی کوشش کررہے ہیں تو اس سے کچھ دیر بات چیت کریں تاکہ معلوم ہوسکے کہ وہ مستقبل کا حال کیوں جاننا چاہتا ہے۔اس کے بعد کپ کو ساسر سے الگ کرنے کی کوشش کریں اگر وہ فوری طور پر الگ نہ ہو تو یہ تصور کیا جاتا ہے کہ کپ کی خواہش ہے کہ اس کا حال نہ پڑھا جائے۔اسے کافی پینے والے کے لیے بہت مبارک سمجھا جاتا ہے۔اگر کافی کی تلچھٹ کا بڑا حصہ ساسر میں جاچکا ہے تو یہ اس مشروب کو پینے والے کے لیے فکرمندی کی علامت ہے۔اگر بہت کم مقدار میں تلچھٹ ساسر میں موجود ہے تو اس سے عندیہ ملتا ہے کہ دولت ملنے والی ہے۔اس طریقہ کار میں کپ کا پیندا ماضی، درمیان کا حصہ حال اور اوپر کا مستقبل کی نمائندگی کرتا ہے۔کپ کو رکھنے کے بعد ہینڈل کا رخ آپ کی جانب ہوا تو یہ محبت اور رشتے کی نمائندگی کرتا ہے۔اگر دوسری جانب ہو تو یہ دولت کی جانب اشارہ ہوتا ہے، اگر ہینڈل کا بایاں حصہ آپ کی جانب ہو تو یہ کافی پینے والے فرد کے حال کی عکاسی کرتا ہے۔اسی طرح دایاں حصہ مستقبل کے واقعات کی پیشگوئی کرتا ہے۔
عام نشانات:جب کسی کپ سے قسمت کا حال جاننے کی کوشش کی جاتی ہے تو زیادہ نمایاں نشانات پر خصوصی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔اگر عمودی لائنیں بنی ہوئی ہیں تو یہ زندگی کے مقاصد کی جانب اشارہ ہے، وہ لائنیں جتنی بڑی اور گہری ہوں گی کامیابی کا امکان اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔اگر کوئی لائن کپ کے سرے تک پہنچ جائے تو یہ مقصد کی کامیابی کے لیے مبارک سمجھا جاتا ہے جبکہ تمام سیدھی لکیریں مخصوص مقاصد کے لیے ایک واضح منصوبے کی جانب اشارہ کرتی ہیں، اسی طرح لہر کی شکل یا ٹوٹی ہوئی لکیروں سے غیریقینی صورتحال کا عندیہ ملتا ہے۔کپ میں جگہ جگہ سیاہ نقطوں کا مطلب جلد دولت ملنا ہوتا ہے۔اگر تکون بنی ہوئی ہے تو یہ زندگی میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔گول دائرہ مجموعی کامیابی، چوکور نشان سکون جبکہ وائے کا نشان فیصلوں میں آپشنز یا کسی دوست سے مدد ملنے کا عندیہ ہوتا ہے۔اگر سوالیہ نشان نظر آرہا ہے تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے سوالات کے جواب ملیں گے اور کوئی غیریقینی صورتحال باقی نہیں رہے گی۔
! کا نشان خطرے یا سنسنی خیزی جبکہ : کا نشان خوش قسمتی کی نشانی ہے۔
ہندسے اور حروف تہجی: کا نشان چیزیں بار بار ہونے کا اشارہ دیتا ہے جبکہ 1 سے کسی نئے آغاز، 2 سے دوچیزوں کے درمیان انتخاب یا فیصلہ نہ کرپانے، 3 سے ملاقات، 4 سے حسد، بدقسمتی، 5 سے کامیابی، 6 سے جسمانی تعلقات، 7 سے نئی محبت، 8 سے دوہری خوش قسمتی اور 9 سے کسی پیشکش کا عندیہ ملتا ہے۔اسی طرح اے سے کسی نئی چیز کے آغاز، بی سے تنازع، سی سے بچے اور تحفظ، ڈی سے گھر، ای سے غیر متوقع اچھی یا بری خبر، ایف سے نئے رشتے، دوستی، جی سے خوشی اور ایچ سے فخر کا اشارہ ملتا ہے۔آئی سے سرپرائز، جے سے محبت، کے سے روزمرہ کے معمولات سے ہٹ کر مختلف سرگرمیوں، ایل سے جھوٹ، ایم سے خاندان یا صحت یابی، این سے مسترد کیے جانے، پی سے خاندان میں توسیع یا حمل، آر سے سکون، ایس سے خوشی، ٹی سے پابندی وقت، یو سے مادی اشیا کی خواہش، وی سے کامیابی، ایکس سے کسی اہم فیصلے کے لمحے یا ہدف جبکہ زیڈ سے اختتام کا عندیہ ملتا ہے۔