بھارت کا کونسا بولر بابر اعظم کو آؤٹ کرے گا؟ سریش رائنا نے دعویٰ کردیا

ممبئی،اکتوبر۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرے پر شائقین کرکٹ سمیت دنیائے کرکٹ کے لیجنڈز کی نظریں بھی مرکوز ہیں۔کہیں کوئی اس ٹاکرے پر پاکستان کو تو کہیں کوئی بھارت کو فیورٹ ٹیم قرار دے رہا ہیاب بھارت کے سابق کرکٹر سریش رائنا نے بھارتی بولر کے حوالے سے ایک دعویٰ کیا ہے۔سریش رائنا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران بابر اعظم کی صلاحیتوں کی تعریف کی لیکن یہ بھی کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں ارشدیپ سنگھ بابر اعظم کو آؤٹ کردیں گے۔بابر اعظم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سریش رائنا کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہیں، انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھائی ہے لیکن ہمارے خلاف میچ میں ارشدیپ سنگھ بھارت کو آؤٹ کردیں گے۔

Related Articles