بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی شادی پر تنازعہ ختم ہوگیا

ممبئی،جنوری۔بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی شادی پر جاری تنازعہ ختم ہوگیا اور ان کے شوہر عادل درانی نے شادی کی تصدیق کردی ہے۔راکھی ساونت نے کچھ روز قبل عادل درانی کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کی تھیں اور انہوں نے نکاح سے قبل اسلام بھی قبول کیا لیکن اس وقت تنازعہ پیدا ہوا جب ان کے شوہر نے مبینہ طور پر شادی کی خبروں کو افواہ قرار دیا۔لوگوں میں یہ تاثر جارہا تھا کہ دونوں نے عوام کے ساتھ مذاق کیا ہے اور اس حوالے ان پر تنقید بھی کی جارہی تھی۔عادل درانی نے شادی پر کنفیوڑن کو ختم کرتے ہوئے ایک انسٹاگرام پوسٹ لکھی ہے جس میں انہوں نے شادی کی تصدیق کردی ہے۔انہوں لکھا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میری تمہارے ساتھ شادی نہیں ہوئی، مجھے کچھ معاملات طے کرنے تھے اسی لئے خاموش تھا۔

Related Articles