بونی کپور ’مسٹر انڈیا‘ کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں
ممبئی، جنوری ۔ بالی ووڈ فلمساز بونی کپور اپنی سپر ہٹ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں۔بونی کپور کی پروڈیوس اور شیکھر کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی سپر ہٹ فلم مسٹر انڈیا میں انیل کپور، سری دیوی اور امریش پوری نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ بونی کپور فلم مسٹر انڈیا کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں۔جب بونی کپور سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی کون سی فلم کا سیکوئل بنانا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ میں مسٹر انڈیا 2 بناؤں گا۔ سچ میں جلد ہی اس کام کو کردوں گا۔ لو رنجن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم اس سال ہولی کے موقع پر 8 مارچ 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔